بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے معطل ممبر پارلیمنٹ کرتی آزاد نے وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے آج کہا کہ دہلی اینڈ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) نے بدعنوانی کے مسئلے کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور انہوں نے کبھی بھی کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔
ذرائع کے مطابق
مسٹر آزاد نے بی جے پی کے جنرل سکریٹری اور دفتری امور کے انچارج اورن سنگھ کو وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب بھیجا ہے۔
اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈی ڈی سی اے کے معاملے کا پارٹی سےکوئی تعلق نہیں ہے اور پارٹی فورم کےباہر انہوں نے کبھی بھی بی جےپی کے کسی لیڈر کے بدعنوانی میں ملوث ہونے کی بات نہیں کی ہے